مریم نواز کی وطن واپسی،

مریم نواز کی وطن واپسی، آتے ہی حیران کن اعلان




لندن (آن لائن اردو اخبار) مریم نواز کی وطن واپسی، آتے ہی حیران کن اعلان۔  نوازشریف کی بیٹی مریم نوازکا کہنا ہے کہ آئین اورقانون کے احترام کتے ہیں اس لئے وطن واپس آ رہے ہیں۔ ۔تفصیلات کے مطابق میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگوکی جس می انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے ہمارےساتھ جوہورہا ہے وہ احتساب نہیں بلکہ انتقام ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ سیاست آج بھی نوازشریف کے گرد گھوم رہی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جب دامن صاف ہوتا ہے تو کہیں بھی جانے سے نہیں گھبراتے۔عدالت میں پیش ہوں گے  اور دیکھتے ہیں ہمارے ساتھ عدل ہوتا پے یا نہیں۔

مریم نواز نے نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز اپنی واپسی کے بارے خود بتائیں گے۔ خیال رہے کہ مریم نواز آج اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ہمراہ لندن سے وطن واپس پہنچیں گی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 9 اکتوبر کو سابق وزیراعظم نوازشریف، حسن، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طلب کررکھا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *