موٹاپے سے چھٹکارا پانا اب ہوا آسان

موٹاپے سے چھٹکارا پانا اب ہوا آسان




دبئی(آن لائن اردو اخبار) ہرموٹا انسان چاہتا ہے کہ وہ سلم اور خوبصورت نظر آئے مگر ایسا کر نہیں پاتا۔ لیکن اب ماہرین نے ایسی دو چیزوں کا بتایا ہے جو موٹاپے کو بالکل ختم کر دیں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں چیزیں جنکا ہماری روزمرہ زندگی میں بھی کافی استعمال ہوتا ہے۔ وہ دو چیزیں ہیں لہسن اور پودینہ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ سمارٹ ہونا چاہتے ہیں اور موٹاپے سے چھٹکارا چاہتے ہیں وہ لوگ روزانہ لہسن کی دو سے تین گٹھلیاں خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم لیموں ملے پانی کے ساتھ کھانا شروع کر دیں۔

اس سے ان جسم میں خون کی ترسیل کا نظام بہترہوجائے گا اور جسم کی چربی پگھلے گی۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ موٹاپے سے نجات کے لیے لیے پودینہ بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بھوک کو بھی کم کرتا ہے اور نظام انہضام کو بھی بہتر بناتا ہے اسکے ساتھ ساتھ میٹابولزم کو مربوط رکھتا ہے۔ اگر روزانہ خالی پیٹ اسے پانی میں ابال کر پیا جائے تو یہ چربی کے خاتمے کے لیے بہت قابلِ موثر شے ہے۔ ایک چمچ خشک پودینہ یا 2چمچ ہرے پودینے کے پتے 3سے 4کپ پانی میں ڈال کر 5منٹ تک ابالیں اوراسے چائے کی طرح پی لیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *