زرین خان کس کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتی ہیں،

زرین خان کس کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتی ہیں، انکی خواہش نے سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا




دبئی(آن لائن اردو اخبار) بالی ووڈ فلمسٹار کے فین انکے ساتھ تصاویر بننے کے لئے مر رہے ہوتے ہیں لیکن معروف بالی ووڈ اداکارہ زرین خان سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کے ساتھ تصویر بننا چاہتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ شروع ہونے جا رہی ہے ایسے میں بڑے بڑے سٹار کرکٹرز اور فلمی ستارے دبئی میں موجود ہیں۔ اتنے سٹارز کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مداح بھی کثیر تعداد میں دبئی پہنچے ہوئے ہیں اور اپنے پسندیدہ ستاروں کے ساتھ تصاویر بنا کر ان لمحات کو ہمیشہ کے لئے محفوظکرنا چاہتے ہیں۔ اسی لئے سیلفیوں کا بخار سرچھڑ کر بول رہا ہےسیلفیاں بننے والوں میں بالی ووڈ اداکارہ زرین خان بھی شامل ہیں

ٹی 10 لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران اداکارہ زرین خان نے شاہد آفریدی کو دیکھا تو فوری طور پر تصویر بنوانے کیلئے موبائل فون نکال لیا۔ زرین خان نے قریب کھڑے ایک شخص سے تصویر اتارنے کی درخواست کی تو ایسے میں دوسری طرف کھڑے ایک اور بندے نے بھی دونوں کی تصویریں اتار کر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی وائرل ہوگئی ہیں۔ یہ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں لالہ کو اصلی ہیرو قرار دیا جا رہا ہے تو وہیں پاکستانی اداکاروں کو بھی اصل ہیرو بننے کی تلقین کا سلسلہ جاری ہے۔

زرین خان کس کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتی ہیں،




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *