آفس پہنچتے ہی چائے پینے ہو جائیں ہوشیار

آفس پہنچتے ہی چائے پینے ہو جائیں ہوشیار؟ تشویشناک تحقیق




اسلام آباد(آن لائن اردو اخبار) آپ جب بھی دفتر پہنچتے ہیں تو سب سے پہلے کیا کام کرتے ہیں۔ یہ وہ سوال ہے جو اکثر افراد کے ذہن میں آتا ہے۔ جن میں سے اکثر افراد کو چائے یا کافی کی طلب ستانے لگتی ہے اور وہ چائے کافی کو پی کر اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں ایک خوفناک تحقیق سامنے آئی ہے جیسے پڑھ کر آپ اپنی یہ عادت چھوڑ دیں گے۔ امریکہ کی ایریزونا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دفاتر میں جو کپ یا مگ چائے اور کافی پینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، ان میں تقریباََ 90 فیصد کے قریب بیمار کردینے جراثیم ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں جراثیم کی پائے جانے کی جو وجہ سامنے آئی ہے وہ یہ کہ دفاتر میں کپ یا مگ کی صفائی کاخاص خیال نہیں رکھا جاتا جس وجہ سے یہ جراثیم پیدا ہوتے ہیں۔ اور اسکے ساتھ ساتھ دفاتر میں جو اسفنچ استعمال کیاجاتا ہے وہ بھی وقت پرتبدیل نہیں کیا جاتا جو جراثیمکے پیدا ہونے کا سبب بنتےہے۔ ن کپوں میں ای کولی نامی خطرناک جراثیم ہوسکتا ہے جو کہ ہیضے، قے، معدے میں درد اور بخار کا باعث بن سکتا ہے۔ بدترین حالات میں گردے فیل ہونے کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے تاہم اس کا سامنا بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔ تحقیق میں یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ لوگ دفاتر میں اپنا کپ خود لے کر آئیں اور واپس بھی لے جائیں اگر ایسا کرنا مشکل ہو تو دفاتر میں صفائی کا معیار بہتر بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *