کترینہ کیف رنویرسنگھ کی بیوی بننے کو ہیں تیار

کترینہ کیف رنویرسنگھ کی بیوی بننے کو ہیں تیار




دبئی ( آن لائن اردو اخبار) بھارتی فلمسٹار رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد کترینہ کیف کی قسمت کھل گئی ہے تفصیلات کے مطابق کترنیہ کیف کو ایک کے بعد ایک فلم کی آفر ہورہی ہے۔ حالیہ دنوں میں کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اسکے ساتھ ساتھ ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم میں بھی شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردا ادا کررہی ہیں اسکے بعد اب کترینہ کو ایک اور فلم کی آفر ہوئی ہے جس میں وہ رنویرسنگھ کی بیوی کا کردار نبھانے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف ہدایت کار کبیر خان بھارتی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی اور سابق کپتان کپل دیو کی سوانح حیات پر فلم بنارہے ہیں۔ جس فلم میں کپل دیو کے مرکزی کردار کے لیے رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ جب کہ ان کی اہلیہ رومی دیو کے کردار کےلیے کترینہ کیف کا نام لیا جارہا ہے۔ واضح رہے 1983 میں کپل دیو کی قیادت میں بھارت نے ورلڈ کپ جیتا تھا اس کے علاوہ بھی کپل دیو کی زندگی کے کئی دلچسپ پہلو ہیں جنہیں کبیر خان کہانی کی صورت میں بڑے پردے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

کترینہ کیف کا شمار کبیر خان کی پسندیدہ اداکارایوں میں ہوتا ہے۔ دونوں ایک ساتھ کئی پروجیکٹس میں کام کرچکے ہیں جن میں نیویارک، ایک تھا ٹائیگ اور’’فینٹم‘‘ شامل ہیں۔ فی الحال کبیر اور کترینہ اس وقت فلم ایک تھا ٹائیگر کے سیکوئل’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *