شریف خاندان کو گرفتار کرنے کا حکم

شریف خاندان کو گرفتار کرنے کا حکم




دبئی(آن لائن اردو اخبار) عدالت کی جانب سے شریف خاندان کو گرفتار کرنے کا حکم کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق متعدد نوٹس جاری ہونے کے باوجودحسن، حسین، کیپٹن صفدراورمریم نوازعدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے شریف خاندان کو عدالت میں حاضری کے لئے کئی نوٹس جاری کئے تھے لیکن جس پر کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ اس لیےعدالت نےآج کی پیشی میں گزشتہ وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین نواز، حسن نواز سمیت کیپٹن صفدر اور صاحبزادی مریم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں اور سماعت کو ۹ اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے۔

مزید کہا ہے کہ شریف خاندان اگر۹ اکتوبر کو عدالت پیش نہ ہوا تو اسے اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔ عدالت میں شریف خاندان کی طرف سے موقف اپناتے ہوئے عدالت کو بتلایا گیا ہے کہ مریم نواز، حسن، حسین اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی علالت کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان پرلگایا گیا کوئی بھی جرم ثابت نہیں ہو سکا جبکہ انہیں بھی احتساب عدالت نے 9اکتوبر کو دوبارہ بلایا کیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *