پانچ 5 باتیں سوشل میڈیا پرکبھی بھی شیئرنہ کریں

پانچ 5 باتیں سوشل میڈیا پرکبھی بھی شیئرنہ کریں




لاہور( آن لائن اردواخبار) جہاں پرسوشل میڈیا کے کئی فوائد ہیں وہیں اس کے نقصانات بھی ہیں۔ آج کل اکثر لوگ اپنے روزمرہ زندگی کے معاملات تک سوشل میڈیا پر شیئر کر دیتے ہیں جس سے انہیں نقصان پہنچنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے، کیونکہ اس طرح ہرشخص انکی حرکات اورخریداری جیسے ذاتی کاموں سے آگاہی حاصل کرلیتا ہے۔ اگر آپ محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ایسی ہی 5 باتیں ہم آپ کو بتاتے ہیں جو آپ کبھی بھی فیس بک یا کسی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شیئر نہ کریں۔

سب سے پہلے کبھی بھی فیس بک پر یہ بات شیئر نہ کریں کہ آپ کب گھر چھوڑ کر جاتے ہیں اور کب واپس آتے ہیں۔ کیونکہ اس سے شرپسند افراد آپ کے گھر میں عدم موجودگی کے بارے پتہ چلنے کے بعد آپکے گھر کسی بھی طرح کی واردات کر سکتے ہیں جیسے کہ چوری وغیرہ۔ دوسرے نمبر پر کبھی بھی سوشل میڈیا پریہ شیئر نہ کریں کہ آج ہم نے فلاں چیز خریدی، اس سے لوگوں کو ایک تو آپ کی مالی حیثیت کا اندازہ ہو جاتا ہے اور دوسرا انہیں یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ آپ فلاں قیمتی چیز خرید کر گھر لائے ہیں اور پھر آپکے گھر میں چوری جیسی واردات ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

تیسری بات یہ کہ کبھی بھی سوشل میڈیا پر نہ بتائے کہ اس وقت آپ کس جگہ ہے یا آپ کہیں ٹریول کر رہے ہیں۔ اس سے بھی آپ مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ ہمیشہ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر لوکیشن کا آپشن آف موڈ پر رکھیں۔ چوتھے نمبر پر کوئی بھی چیز شیئر کرنے سے پہلے اس پر ایک نظر ڈال لیں اور اچھی طرح تسلی کر لیں کہ یہ مواد پوری دنیا کے سامنے جانے کے بعد آپ کے لیے کسی مصیبت کا باعث تو نہیں بن جائے گا۔ پانچویں نمبر پر کبھی بھی اپنے عزیزوں، رشتہ داروں اور بالخصوص بچوں کے نام پوسٹس میں مت لکھیں اور انہیں ٹیگ مت کریں۔ اپنے بچوں کی ایسی تصاویر بھی مت شیئر کریں جن سے ان کی شناخت ممکن ہو، جیسے کہ سکول یونیفارم میں لی گئی تصویر، جس پر سکول کا نام لکھا ہوتا ہے وغیرہ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *