بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ٹریفک حادثے کا شکار

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ٹریفک حادثے کا شکار




دبئی (آن لائن اردو اخبار) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ٹریفک حادثے کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں جبکہ انکی گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ودیا بالن ایک میٹنگ کے لیے ممبئی کے علاقے باندرہ جارہی تھیں کہ اچانک ان کی کارکا ایک دوسری کارسے تصادم ہوگیا۔ حادثے میں ودیا بالن کو کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی، لیکن انکی گاڑی بری طرح متاثرہوگئی۔ دوسری طرف 2006 میں بننے والی بالی ووڈ کامیڈی فلم ‘گول مال کی چوتھی فلم گول مال اگین کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

اس فلم کا ایک گانا میں نے تجھ کو دیکھا کوسکریتی ککراور نیرج شریدھارکی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کے بول کمار نے ترتیب دیئے ہیں۔ اس فلم کے ہدایت کارروہٹ شیٹی ہےاور اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، کنال کیمو، شریاس تلپاڈی سمیت بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو اور پرینیتی چوپڑا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جانی لیور، مکیش تیواری، سنجے مشرا، نیل نیتن مکیش بھی شامل ہیں۔ یہ فلم ۲۰ اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *