کینسر کو ختم کرنے والی نئی دوائی تیار

کینسر کو ختم کرنے والی نئی دوائی تیار




دبئی (آن لائن اردو اخبار) کینسر کو خاتمہ کرنے والی نئی دوائی تیار کی جارہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دو بڑی کمپنیوں کے سٹم سینٹر نےایک انوکھی دوائی تیارکر لی ہے جو بچہ دانی ،پھیپھڑوں اور چھاتی کے کینسرکو تیزی سے ختم کرتی ہے۔ اس دوائی کے لیبارٹری میں تجربات جاری ہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر یہ تجربات مثبت رہے تو نئی دوا مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا لوگوں کو کینسر جیسی مہلک بیماری سے چھٹکارا دلادے گی۔

مزید یہ کہ اس دوا پرتجربات ہو رہے ہیں جسے اس وقت پی ایف 06647020 کا نام دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ دوائی کینسر کو جڑ سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ دوائی کینسر کو بالکل اس طرح ختم کرے گی جیسے آپ باغیچے میں سے فالتو جڑی بوٹیوں کو کاٹتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ دوا چھاتی کے ٹرپل نیگیٹو کینسر، بچہ دانی کے کینسر اور پھیپھڑوں کے خلیوں کے کینسرکو جڑ سے اکھاڑ دے گی۔ یہ دوائی اپنے تجربات کے دوران چوہوں اور انسانوں پر مؤثر اور محفوظ ثابت ہوچکی ہے اوراس دوائی کے انسانوں پر تجربے کیے جارہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ اس دوائی میں کینسر کیخلاف لڑنےوالی اینٹی دوا بھی شامل ہوتی ہے تو وہ کیموتھراپی کے ذریعے براہ راست کینسر پر حملہ کرتی ہے اور اْسے بالکل ختم کردیتی ہے۔ یہ دوائی کیموتھراپی کی جگہ پر لی جا سکتی ہے۔ اس دوائی میں ایک پروٹین ہے جس کا نام پی ٹی کے ہے۔یہ پروٹین کینسر کے خلیوں میں وافر مقدار میں پایاجاتاہے۔ اس دوائی کے تجربےان لوگوں پر کیے جارہے ہیں جن پر دوسری دوائیں زیادہ موثر ثابت نہیں ہوسکی۔ بچہ دانی کے کینسر کے ایک تہائی مریضوں کے رزلٹ مثبت رہے ہیں۔ چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر کے مریضوں پر تجربات بھی حوصلہ افزا ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *