آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ون ٹو ون ملاقات

آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ون ٹو ون ملاقات




اسلام آباد(آن لائن اردو اخبار) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات۔ رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان سے ملاقات کی ہے جس میں وطن عزیز کودرپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ون آن ون ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں وطن عزیز پاکستان کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پرمشاورت اور تبادلہ خیال کیاگیا۔ جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس شروع ہوا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *