ابوظہبی ٹیسٹ میچ، سری لنکا کی دھواں دار بیٹینگ جاری

ابوظہبی ٹیسٹ میچ، سری لنکا کی دھواں دار بیٹینگ جاری




ابوظہبی ( آن لائن اردو اخبار) کرکٹ نیوزکے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرےدن بھی سری لنکا کی بیٹنگ کا سلسلہ جاری اور انکی کارگردگی بہترہونے لگی۔ پہلے دن سری لنکا نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے کرونا رتنے نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 93 رنز پر رن بنا کر آئوٹ ہوئے ۔دوسری طرف جے کے سلوا کی کچھ دیرہی پچ پر رہے اور انہوں نے صرف 12 رنز کی اننگز کھیلی ۔ مینڈس نے 10 رنز بنائےاورلاہیرو تھیرامانے صفربنا کر پاعولین لوٹ گے ۔ ڈک ویلا اور دنیش چندین نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں مکمل کیں

سری لنکن قائد دنیش چندیمل نے اپنی بینٹنگ کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اپنی پوزیشن مظبوط کی اور اپنی ٹیم کو سہارا دیا۔ ابوظہبی ٹیسٹ میں کپتان نے پاکستان کے خلاف پہلی اور کیرئیر کی نویں سنچری بنائی ۔ ابوظہبی ٹیسٹ کی بے جان وکٹ پر دنیش چندیمل نے جاندار بلے بازی کی ۔ کپتان کی ذمہ دارانہ بلے بازی نے سری لنکن ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنا دیا ۔آئی لینڈرز کپتان نے پاکستانی باؤلروں کو خوب تھکایا ۔ انہوں میدان کے چاروں جانب دلکش سٹروکس لگائے اور سنچری سکور کی ۔ دنیش چندیمل کی پاکستان کے خلاف یہ پہلی تھری فگر اننگز ہے ۔ وہ کیرئیر میں اب تک نو سنچریاں سکور کرچکے ہیں ۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے بھی شامل تھے ، یاسر شاہ پہلی اننگز میں اب تک 2 سری لنکن مہرے کھسکا چکے ہیں ۔

پاکستانی بالر محمد عامر اور محمد عباس کوئی بھی وکٹ نہ حاصل کر سکے جبکہ حسن علی نے دو وکٹیں اپنے نام کی اور ایک کھلاڑی رن آوٗٹ ہوا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *