دبئی میں 4 نئے بس روٹ کا اجرا




دبئی ۔۔ دبئی میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 4 نئے روٹ کا اجرا کردیا ہے اس کے لئے 6 روٹس میں توسیع کی گئی ہے اس فیصلے پر عملدرآمد 20 اکتوبر2019 سے ہوگا۔ آر ٹی اے کے مطابق 321، جے 3، جے 4 اور ایف 70 چار نئے روٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔ اس میں روٹ 321 دبئی سیلکون اوسیس کے لئے ہوگا اور رش کے اوقات میں یہ 30 منٹ کے وقفے سے چلے گی۔ روٹ جے 3 دبئی اسٹوڈیوسٹی سے داماک ہلز تک ہوگا اس روٹ پر بس 60 منٹ کے وقفے سے چلے گی۔ روٹ جے 04 کا اجرا دبئی اسٹوڈیو سٹی سے رم ریم تک کیا گیاہے جبکہ ایف 70 روٹ (میٹرو لنک سروس) میٹرواسٹیشن برجمان سے دبئی میوزیم تک ہوگا۔ آر ٹی اے نے 6 روٹس کو بہتر بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق القصیص صناعیہ 2 سے بزنس بے تک چلنے والی روٹ ایکس 22 کی بس اب خوشی اسٹریٹ سے گزرے گی۔ روٹ 91 کا روٹ تبدیل کردیا ہے یہ بس گولڈسوق اور جبل علی کے درمیان چلتی ہے یہ اب دونوں سمت میں بزنس بے سے ہوکر جائے گی۔ القوز بس اسٹیشن اور السطوہ کے درمیان چلنے بس روٹ 98 ای اب سطور بس اسٹیشن میں داخل نہیں ہوگی مسافروں سطوہ بس اسٹیشن کیلئے قریبی اسٹاپس استعمال کریں گے۔ روٹ نمبر 7 کو القوز تک بڑھادیا ہے بس یہ سطوہ بس اسٹیشن میں داخل نہیں ہوگی۔ آرٹی اے نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ البدیع کا بس اسٹاپ استعمال کریں۔ روٹ نمبر 34 کی بس اب صرف جمعرات، جمعہ اور ہفتے کو چلے گی اور اس کا وقفہ 30 منٹ ہوگا۔ روٹ 95 اے اور 56 پر بس اب ہفتے بھر چلے گی اور بس کا درمیانی وقفہ 120 منٹ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *