ابوظبی میں ٹول کی وصولی یکم جنوری تک مؤخر




ابوظبی۔۔۔ ابوظبی کے شہریوں کیلئے راحت کی خبر ہے کہ ٹول گیٹ پر وصولی اب 15 اکتوبر کی بجائے یکم جنوری 2020 سے ہوگی ہے 15 اکتوبر سے یکم جنوری کا درمیانی عرصہ آزمائشی ہوگا ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ ابوظبی نے فیس کے استثنیٰ کی کیٹگری بھی متعارف کرائی ہے اس کے علاوہ ٹول کی یومیہ حد بھی مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ ابوظبی کا کہنا ہے کہ ٹول گیٹ شیڈول کے مطابق 15 اکتوبر سے کام شروع کردیں گے تاہم فیس کی وصول کا آغاز یکم جنوری 2020 سے ہوگا اس دوران شہری زیادہ اچھے طریقے سے اپنے سفر اور بجٹ کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔ محکمے نے ٹول کے لئے یومیہ حد 16 درہم مقرر کی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی مالکان 200 درہم ماہانہ کا پیکیج بھی حاصل کرسکتے ہیں اگر کسی کے پاس ایک سے زائد گاڑیاں تو دوسری گاڑی کیلئے ٹول 150 درہم اور ہر اضافی گاڑی کیلئے 100 درہم ماہانہ ہوگا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹول سے استثنیٰ کی کیٹگریز بھی متعارف کرائی ہیں جس کے مطابق بزرگ شہریوں، ریٹائرڈ ملازمین، خصوصی و کم آمدنی والے افراد اور شہدا کے اہلخانہ سے ٹول کی وصول نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *