دبئی میں بغیررہائش کاروباری لائسنس حاصل کریں صرف 650 درہم میں




دبئی میں بغیررہائش کاروباری لائسنس حاصل کریں صرف 650 درہم میں

دبئی (سلیمان جاذب سے) حکومت دبئی نے گزشتہ دنوں ورچوئل کمپنی لائسنس کا اعلان کیا تھا جس کے مزید تفصیلات سامنے آگئی ہے دبئی حکومت کی جانب جاری کردہ یہ تجارتی اجازت نامہ اپنی نوعیت کا منفرد لائسنس ہوگا جس کے تحت آپ دبئی میں رہائش رکھے بغیر کاروبار کرسکیں گے۔ اس ورچوئل لائسنس کی قیمت پہلے سال کے لئے 850 درہم ہوگی جس میں 200 درہم اسٹارٹ اپ فیس کےطور پر وصول کئے جائیں گے۔ باقی 650 درہم لائسنس فیس ہوگی ۔ اگر آپ دوسال کیلئے لائسنس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو 1500 درہم ادا کرنا ہوں گے جبکہ 3 سال کے لائسنس کی فیس 2150 درہم ہوگی۔ اس لائسنس کے لئے ضرور ہے کہ وہ اس ملک کا شہری اور ٹیکس دہندہ ہو جہاں سے وہ لائسنس کے لئے درخواست دے۔ دنیا کے 120 ممالک کے شہری یہ اجازت حاصل کرسکتے ہیں جن کے ساتھ یواے ای نے دہرے ٹیکس سے بچنے کا معاہدہ کررکھا ہے ۔ لائسنس ہولڈر کو ویزہ بھی ملے گا جس کے لئے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے بینک اکاؤنٹ کا معاملہ کمرشل بینکوں پر چھوڑدیا گیا ہے جو قواعد کے رو سے اس بارے میں ضابطے واضح کریں گے۔ امارت دبئی کو امید ہے کہ وہ ایک لاکھ کمپنی کو ورچوئل سٹی میں ترغیب دینے میں کامیاب ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *