پیرس ادبی فورم اور انڈس ہاسپٹل کے اشتراک سے انٹر نیشنل فنڈ ریزنگ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔




ہمیشہ کیطرح پیرس ادبی فورم نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس فنڈ ریزنگ میں اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے اسے کامیابی سے ہمکنار کیا۔
 محمد  افضال صاحب نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آآغاز کیا دارہ منہاج القرآن کی صدر ستارہ ملک صاحبہ اور نعت خواں ظل عمر نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں نذرانہ عقیدت کے پھول پیش کیئے۔۔
تقریب کے آغاز میں انڈس اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پرویز احمد صاحب نے انڈس اسپتال کا تفصیلی تعارف تاریخ اور مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا بعد ازاں سہیل ضرار خلش نے اسپتال  کی آئندہ کی ضروریات اور ڈاکٹر عبدالباری کے نظریات بیان کرتے ہوئے برادر ابراہیم جمالی کے ساتھ ملکر شرکاء محفل سے امداد کی اپیل کی—- —
پیرس ادبی فورم کے اشتراک سے ہونے والی یہ تقریب اب تک کی سب سے شاندار تقریب ثابت ہوئ–
اس تقریب میں شرکاء نے آدھے گھنٹے میں شرکاء نے ایک لاکھ یورو سے زائد عطیات جمع کئے اس تقریب کی کامیابی میں جہاں پیرس ادبی فورم کی چئیر پرسن سمن شاہ اور انکی ٹیم— انڈس ہیلتھ نیٹ ورکس کی کوششیں شامل تھیں وہیں ذائقہ ریسٹورنٹ کے مالک عمران یونس کی ذاتی دلچسپی نے بھی اس امر کو یقینی اور یادگار بنایا
نظامت کے فرائض پیرس ادبی فورم کی رخ رواں صدر سمن شاہ صاحبہ نے اپنی خوبصورت آواز میں ادا کیئے۔۔
تقریب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے حصے میں فنڈ ریزنگ اور دوسرے حصے میں عالمی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا
اس پیرس ادبی فورم کے پانچویں عالمی مشاعرہ میں فرانس کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے شہرہ آفاق شاعر،رائٹر،اینکر،ڈرامہ نگار محترم وصی شاہ تشریف لائے۔ جو پیرس ادبی فورم کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ ان کے علاوہ بہت ہی قابل احترام یو کے سے آئے معروف و مشہور شاعر نعیم حیدر اور جرمنی سے اک مضبوط لہجے کے مالک محترم عاطف توقیر کی شرکت نے بھی اس مشاعرے کو رونق بخشی۔۔
پیرس کے مقامی شعراء و افسانہ نگار شاذ ملک، عاشق  حسین رندھاوا، ممتاز احمد ممتاز عاشق رندھاوی— کبیر ساغر—– راجہ زعفران——–انیلہ حمید— مقبول الہی شاکر نے اپناکلام سنا کر خوب داد وصول کی——
 اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
 مشہور شاعر نعیم حیدر،عاطف توقیر، اور مہمان خصوصی وصی شاہ صاحب نے اپنا کلام پیش کرتے حاضرین کے دل موہ لیئے۔۔
آخر میں پیرس ادبی فورم کی چئیر پرسن نے—–
تقریب میں ادارہ مہناج القران وومن ونگ کی سابق صدر سماجی شخصیت محترمہ روحی بانو——
پیرس ادبی فورم کی جنرل سیکریٹری ناصرہ خان——- کی شرکت اور
راجہ زعفران —– چودھری اکرام—- میاں الیاس—–اشفاق احمد بٹ گلفام چیمہ—- مرزا محمد ارشد—– مسز ناہید کیانی عاشق رندھاوی— ظل- عمر سیف—-محمد افضال صاحب سعدی خان کے خصوصی تعاون اور شرکت کے لیے بھی خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے
میڈیا دنیا نیوز کے نمائندہ سید شاہ زیب سلطان محمود اور جیو کے خصوصی نمائندہ کامران حنیف اور ڈیلی پکار کے راحیل روف کا بھی شکریہ ادا کیا—-

پیرس ادبی فورم اور انٹرنیشنل انڈس ہاسپٹل  فنڈ ریزنگ کے اشتراک سے کیا جانے والا مشاعرہ یوں اک حسین شام کیساتھ اختتام پذیر ہوا۔۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *