صدر حلقہء فکروفن ڈاکٹر ریاض چوہدری کی امریکہ میں سفیرِ پاکستان اسد مجید سے ملاقات




 امریکہ (ریزیڈنٹ ایڈیٹر) – حلقہء فکروفن سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے امریکہ میں سفیرِ پاکستان عزت مآب جناب اسد مجید سے خصوصی ملاقات کی، ڈاکٹر ریاض چوہدری نے ملاقات میں حلقہء فکروفن کی علمی و ادبی سرگرمیوں سے سفیرِ پاکستان اسد مجید کو آگاہ کیا اور انہیں اپنی کتاب “خوشبو کے جھونکے” پیش کی۔
اس موقع پر سفیرِ پاکستان عزت مآب جناب اسد مجید نے حلقہء فکروفن کی علمی و ادبی خدمات کو سراہا اور خوشبو کے جھونکے کے تحفہ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فکروفن اور خوشبو کے جھونکے کا سفر جاری رہنا چاہئیے تاکہ علم و ادب کی ترویج و ترقی ہوتی رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *