ابھاء میں پہلا پرائم منسٹر کرکٹ ٹورنامنٹ، عسیر ٹائیگرز کی جیت




ریاض (وقار نسیم وامق ) سعودی عرب کے شہر ابھاء میں پہلا پرائم منسٹر کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس کے فائنل میچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد عسیر ٹائیگرز الیون نے فائنل میچ اپنے نام کر لیا تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ٹھنڈے پرفضا مقام ابھاء میں پہلا پرائم منسٹر ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس میں بارہ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر 32 میچز کھیلے گئےتاہم فائنل میچ کا ٹاکرا عسیر الیون اور لاہور لائنز کے درمیان ہوا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور لائنز نے مقررہ سات اوورز میں 91 رنز سکور کیا جسکے مقابلے میں عسیر ٹائیگرز الیون کے کھلاڑیوں نے جم کر بیٹنگ کی اور چاروں جانب شاندار چوکے اور چھکے مارے اور چھٹے اوور میں ٹارگٹ پورا کرکے فائنل میچ اپنے نام کر لیا تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی چوہدری ریاض نے دیگر مہمانوں آصف ابرار، عجائب شاہ کے ہمراہ ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طاہر خواجہ کو مین آف دا ٹورنامنٹ، شہزاد کو بہترین باولر، ابرار مشتاق کو بہترین بلے باز قرار پانے پر انعامات سے نوازا جبکہ عسیر ٹائیگرز الیون کے کپتان طاہر خواجہ کو دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ویننگ ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا گیا جبکہ رنر اپ لاہور لائنز کو بھی ٹرافی اور نقد انعام دیا گیا اس موقعہ پر مہمان خصوصی چوہدری ریاض نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل مقبول ہو رہا کے اور پاکستانی کھلاڑی بھی اچھا کھیل ہیش کرتے ہیں اس طرح کے ٹورنامنٹس سے جہاں کھلاڑیوں کو بہتر کھیل پیش کرنے کا موقع ملتا ہے وہیں پر تفریح کا موقع بھی میسر آتا ہے جبکہ کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کی کاوش کو خوب سراہا گیا اور ٹورنامنٹ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی گئی جبکہ آخر میں یوم الوطنی کا کیک بھی کاٹا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *