کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے: مرکزی جمعیت اہل حدیث اور پاک پروفیشنلز فورم




ریاض (وقار نسیم وامق) مرکزی جمعیت اہل حدیث اور پاک پروفیشنلز فورم کا مشترکہ اعلی سطحی مشاورتی اجلاس ریاض کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا جس میں کابینہ اور مجلس شوری کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کے موضوع پر مولانا عبدالمالک مجاہد صاحب نے پر جوش خطاب کیا ۔۔
اور تنظیمی امور پر مفصل روشنی ڈالی۔

قاری عبدالوحید صاحب نے دشمن کے معاشی بائیکاٹ کے عنوان سے اپنا جاندار مقالہ پیش کیا۔جس میں قرآن و حدیث کی روشنی میں دلائل کے ساتھ ساتھ سلف صالحین کے فتاوی جات پیش کیے۔

پاک پروفیشنلز فورم کے راہنما عمر علوی صاحب نے کشمیر پر بہترین پریزینٹیشن پیش کی اور گزشتہ اجلاس میں ہونے والے تجاویز پر عملدرآمد سے ساتھیوں کو آگاہ کیا۔

فیصل علوی نے انڈیا میں جاری دیگر آزادی کی تحریکوں پر گفتگو کی۔
تلاوت اور کشمیر پر نظم کی سعادت قاری نعمان بشیر اور حافظ اسامہ عباس نے حاصل کی۔
نظامت کے فرائض مولانا عمر فاروق کیلانی صاحب نے بخوبی انجام دیئے ۔

اجلاس کی اہم بات یہ تھی کہ تمام احباب نے تڑپ اور جذبہ کے ساتھ شرکت کی جو مشاورت کے دوران ان کی جاندار تجاویز و آراء سے عیاں تھی، اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *