پاکستان رائٹرز کلب کا ڈاکٹر نغمہ ریحان کے اعزاز میں الوداعیہ




ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستانی صحافیوں، ادیبوں اور شعراء کی تنظیم پاکستان رائٹرز کلب اور ان کی ذیلی تنظیم پاکستان رائٹرز کلب لیڈیز چپٹر نے لیڈیز چپٹر کی فنانس سیکریٹری محترمہ ڈاکٹر نغمہ ریحان کی سعودی عرب سے مستقل طور پر یوکے منتقل ہونے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا تقریب میں پاکستان رائٹرز کلب و لیڈیز چپٹر کے عہدیداروں اور ان کی فیملیز نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے اعزازی مہمان ممتاز معالج، فیملی میڈیسنز سپیشلسٹ کنگ سلطان میڈیکل سٹی ریاض ڈاکٹر ریحان گوہر تھے, رائٹرز کلب کے صدر پروفیسر فیاض ملک اور لیڈیز چپٹر کی کنوینر ڈاکٹر فرح نادیہ نے تقریب میں ڈاکٹر نغمہ ریحان اور ڈاکٹر ریحان گوہر کا فقید المثال استقبال کیا اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا، لیڈیز چپٹر کی کنوینر ڈاکٹر فرح نادیہ نے ڈاکٹر نغمہ ریحان کی کلب کے لئے شاندار خدمات اور بحیثیت فنانس سیکریٹری ان کی مخلصانہ کردار کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹر نغمہ جیسے مخلص ساتھی کلب کو بڑی مشکل سے ملیں گے لیکن کلب سے وابستگی اور لیڈیز چپٹر کی ترقی و ترویج کے لئے ڈاکٹر نغمہ ریحان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہیں خوشی ہے کہ روشن مستقبل کے لئے ڈاکٹر نغمہ یہاں سے کوچ کر رہی ہیں لیکن وہ ہمارے یادوں میں ہمیشہ ساتھ رہیں گی اور ان کی کلب کے لئے خدمات سے ہم استفادہ کرتے رہیں گے۔پاکستان رائٹرز کلب کے صدر پروفیسر فیاض ملک نے ڈاکٹر نغمہ ریحان کی رائٹرز کلب کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نغمہ نے کلب اور خاص کر لیڈیز چپٹر کی ترقی اور ادب کی ترویج کے لئے بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایل سی میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں نہایت ہی پروفیشنل  طریقے سے انجام دی ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے ڈاکٹر نغمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیش رو سونیا کاشف بھی اسی جذبے و لگن سے کام کرتے ہوئے لیڈیز چپٹر کے لئے بحثیت فنانس سیکریٹری اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براں ہوگی۔ لیڈیز چپٹر کی ڈپٹی کنوینر شمائلہ ملک نے ڈاکٹر نغمہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جو وقت ہم نے گزارا وہ عرصہ تک یاد رہے گا انہوں نے ڈاکٹر نغمہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان رائٹرز کلب کے فنانس سیکریٹری زبیر احمد بھٹی اور ڈاکٹر مدیحہ ملک، انجینئر مدیحہ نعمان، سونیا کاشف اور دیگر نے ڈاکٹر نغمہ ریحان کی کارکردگی اور کلب کے لئے خدمات کو سراہا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شائد ہی کلب میں ان کے خلاء کو پورا کیا جاسکے لیکن ان کی خدمات اور ان کے ساتھ بیتے ہوئے لمحات کو یاد کیا جائے گا۔ اس موقع پرڈاکٹر نغمہ ریحان اوراعزازی مہمان ڈاکٹر ریحان گوہر نے رائٹرز کلب کے اراکین کی طرف سے الوداعی تقریب کی تعریف کی اور کہا کہ کلب میں رہ کر جو عزت و توقیر انہیں دی گئی وہ ہمیشہ یاد رہے گی انہوں نے ممبران کی کاوشوں اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کلب میں رہ کر انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور کہا کہ وہ جہاں بھی رہے کلب سے ان کی دلی وابستگی جاری رہے گی اس موقع پر ڈاکٹر نغمہ ریحان کو کلب ممبران کی دستخطوں اور تعریفی کلمات پر مشتمل یادداشت اور کلب کے لئے خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈ اور تحائف پیش کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *