ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے ویسٹرن یونین کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا گیا




ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے ویسٹرن یونین کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے کرکٹ سیزن 2019/20 کے پہلے ویسٹرن یونین سپر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا گیا جس میں ساٹھ مختلف ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں پہلے روز سولہ میچز کھیلے گئے تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریاض کرکٹ لیگ کی جانب سے کرکٹ سیزن 2019/20 کے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا جس کی افتتاحی تقریب میں مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں کے علاوہ آر سی ایل کے سی ای او سلمان جواد الخلیفہ نے بھی شرکت کی اور ٹورنامنٹ ٹرافی کی رونمائی کی، ٹی ٹونٹی سپر کپ کے پہلے روز 32 ٹیموں کے مابین سولہ میچز کھیلے گئے جن میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اس موقع پر آر سی کے سی ای او سلمان جواد الخلیفہ نے ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور کھلاڑیوں کے بہتر کھیل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر سی ایل نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے کام کیا ہے اور ہماری کوشش رہی ہے کہ مملکت میں کرکٹ اچھے معیار کے ساتھ آگے بڑھے جبکہ آر سی ایل کے صدر حنیف بابر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم کرکٹ سیزن کے دوران انٹر سٹی ٹورنامنٹس کے علاوہ بین الاقوامی میچز کے انعقاد کو بھی یقینی بنائیں گے عبدالکریم خان نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ جس تیزی سے فروغ پا رہی ہے اس سے سعودی نیشنل ٹیم اچھی پرفارمنس دے گی آر سی ایل کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرتی رہے گی اور ہم سعودی کرکٹ کے زیر اہتمام نیشنل کرکٹ چیمپین شپ کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔
دو ماہ جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے آغاز کو کھلاڑیوں نے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لئے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *