سربیا میں سفیرِ پاکستان شہریار اکبر خان کی سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک سے ملاقات




ریاض (وقار نسیم وامق) سربیا میں پاکستان کے نامزد سفیر شہریار اکبر خان کی سربیا کے صدر الیگزینڈز ووسک سے ملاقات، شہریار اکبر خان نےسربیا کے صدر کو اپنی نامزدگی کے کاغذات پیش کئے، ملاقات میں سربیا کی وزارتِ خارجہ کے سکیرٹری جنرل بھی موجود تھے.

اس سے پہلےصدارتی محل میں آمد پر سفیرِ پاکستان شہریار اکبر خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے، شہریار اکبر اس سے پہلے سعودی عرب کے شہر جدہ میں قونصل جنرل تھے اور حال ہی میں ان کو سربیا میں سفیرِ پاکستان تعینات کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *