پاکستان بزنس فورم کے افتخار بٹ کی جانب سے سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز کے اعزاز میں ظہرانہ




دمام (وقار نسیم وامق) معروف سماجی و کاروباری شخصیت افتخار بٹ نے سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز اور کمیونٹی ویلفئیر اتاشی محمود لطیف کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں پاکستان بزنس فورم منطقہ شرقیہ کی نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔

ظہرانے میں پاک سعودی تجارتی امور اور مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ وطنِ عزیز کی دفاعی و معاشی صورتحال کے علاوہ مسئلہ کشمیر سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور تجاویز پیش کی گئیں۔

سفیرِ محترم راجہ علی اعجاز نے موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داریوں کے حوالے سے رہنمائی کے ساتھ ساتھ حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دئیے، تمام شرکاء نے وطن عزیز کی حفاظت، ترقی اور کشمیرکی آزادی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ، اس موقع پر پاکستان، سعودی عرب اور امتِ مسلمہ کے لئے خصوصی دعاء بھی کی گئی۔

 سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف اور معروف بزنس مین افتخار بٹ کے ہمراہ ظہرانے کے شرکاء کا گروپ فوٹو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *