پی ایف یو جے یو اے ای زون کا اجلاس یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا




شارجہ(پریس ریلیز) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ہونے والے پی ایف یو جے یو اے ای زون کے ایک اہم اجلاس میں اتفاق رائے سے پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک معروف صحافی سجاد اکبر خان پی ایف یو جے یو اے ای زون کے نئے صدر منتخب،روز ٹی وی کے بیورو چیف طارق ندیم شیخ چئیرمین مجلس عاملہ جبکہ 92نیوز یو اے ای کے بیورو چیف سید مدثر خوشنود کو دوبارہ جنرل سیکریٹری کے عہدے کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی۔
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ امارات نیوز سے منسلک سابق صدر پی ایف یو جے یو اے ای ارشد محمود رانا ، سینئر نائب صدر قدیر احمد صدیقی اور دنیا نیوز کے نمائندہ و سابق صدر پی ایف یو جے یو اے ای زون عبدالرحمن رضا کی مشاروت سے نومنتخب صدر سجاد اکبر خان جلد باڈی کے دیگر عہدوں کا اعلان کریں گے۔
اس موقع پر پی ایف یو جے یو اے ای زون کے نو منتخب صدر سجاد اکبر خان نے کہا کہ ہم یو اے ای کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے حقوق کے لیے مرکزی جنرل سیکریٹری رانا محمد عظیم اور صدر جی ایم جمالی کی قیادت میں کام کرتے رہیں گے۔
صدر سجاد اکبر خان نے کہا کہ ہم یو اے ای کو دوسرا نہیں بلکہ اپنا پہلا گھر سمجھتے ہوئے پاک امارات دوستی میں پل کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر نو منتخب چئیرمین مجلس عاملہ طارق ندیم شیخ اور جنرل سیکریٹری سید مدثر خوشنود نے کہا کہ صحافی برادری کا فرض بنتا ہے کہ کمیونٹی کی آواز پاکستانی ایوانوں تک پہنچاتی رہے اور کمیونٹی کو یو اے ای کے مقامی قوانین سے بھی آگاہ کرتی رہے تاکہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی یو اے ای اور پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں ۔۔
پی ایف یو جے یو اے ای زون نے اجلاس کے بعد یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران میں 24 نیوز سے رضا عابدی،اے بی آر میڈیا سے عابد حسین،باغی ٹی وی سے عشر حسین ،نظام ٹی وی سے انصر محمود، نیوز الرٹ سے فہیم احمد،فوٹو جرنلسٹ سلمان شکیل،رضوان احمد، نیوز مارٹ سے عمران یوسفزئی،حقائق نیوز حافظ عبدالرؤف،سچ نیوز سے رانا محمد نصیر،راٹھور ٹیلی کمیونیکیشن ایل ایل سی سے آصف راٹھور سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *