متحدہ عرب امارات کی قیادت کا صدر پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکبادی پیغام




متحدہ عرب امارات کی قیادت کا صدر پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکبادی پیغام

ابوظہبی ، 14 اگست ، 2019 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی ہم منصب عارف علوی کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے . نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم ، ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان نے بھی صدر عارف علوی کے نام الگ الگ مبارکبادی پیغامات بھیجے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بھی یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے مبارک باد کے پیغامات دیئے ہیں –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *