انجمن اربابِ فکروفن کویت کے عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ




انجمن اربابِ فکروفن کویت کے عہدیداران اور شعرا کرام کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقاد

مورخہ 6 اگسست بروز منگل کویت میں مقیم معروف شاعر عماد بخاری نے اپنی رہائش گاہ پر انجمن اربابِ فکروفن کویت کی تشکیلِ نو کے بعد نئے منتخب ہونے والے صدر بدر سیماب، جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی ، چیئرمین خالد سجاد احمد اور انجمن کے دیگر شعرا کرام کے اعزاز میں شعری نشست کا اہتمام کیا۔ جس کی صدارت بین الاقوامی شہرت کے حامل شاعر جناب خالد سجاد احمد نے فرمائی۔ جبکہ مہمانانِ خصوصی میں انجنیئر اشرف ضیا، لیاقت علی بٹ، اور فاروق گھمن کے نام شامل ہیں۔ شعری نشست کی نظامت نوجوان شاعر اور انجمن اربابِ فکروفن کویت کے جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی نے کی۔ تمام شعرا کرام نے اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد وتحسین حاصل کی۔ صاحبِ صدارت جناب خالد سجاد احمد نے ایک خوبصورت نشست کے اہتمام پر میزبان عماد بخاری کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد بھی پیش کی۔

تفصیلی رپورٹ کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی نشست میں تمام شعرا نے اپنا بہترین کلام پیش کیا۔ جس پر تمام شعرا کرام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ صدر انجمن اربابِ فکروفن کویت جناب بدر سیماب نے کہا کہ ان شاءاللہ انجمن کے پلیٹ فارم سے مستقبل میں مزید ایسی محافل کا انعقاد ہوتا رہے گا۔ جنرل سیکرٹری انجمن اربابِ فکروفن کویت سید صداقت علی ترمذی نے کہا کہ ہم انجمن اربابِ فکروفن کویت کے بینر تلے اور تمام ممبران کے تعاون سے انجمن کو مزید فعال بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجمن میں شعرا کرام کے علاوہ اصنافِ ادب سے تعلق رکھنے والے دیگر قلمکاروں کو بھی شمولیت کی دعوت دیں گے۔ جس سے نہ صرف انجمن کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا۔ بلکہ وہ اردو ادب کی ترویج میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔ میزبان کی جانب سے تمام شرکاءکے لئے پُر تکلف عشاےئے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شعری نشست میں شرکت کرنے والے شعرا میں خالد سجاد احمد، بدر سیماب، ظہیر مشتاق رانا، عماد بخاری، سید صداقت علی ترمذی، خضر حیات خضر، اقبال ساحر، ذوالفقار ارشد ذکی، اور یاسین سامی کے نام شامل تھے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *