او آئی سی کا جموں وکشمیر میں بگڑتی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار




ریاض (وقار نسیم وامق / ریزیڈنٹ ایڈیٹر) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سکریٹریٹ کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ جس میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے ہندوستانی فورسز کی جانب سے اضافی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی اور کالعدم کلسٹر اسلحہ کے استعمال کی اطلاعات بھی شامل ہیں۔
جنرل سیکرٹریٹ لائن آف کنٹرول کے پار ہندوستانی فورسز کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں کے بارے میں جان کر بہت دکھی ہے اور انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا ھے۔
او آئی سی نے عالمی برادری سے جموں و کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کے لئے اپنی ذمہ داری نبھانے اور اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے جمہوری طریقے سے حل کرنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *