ماں بننے کے بعد اس اداکارہ نے شیئر کی بکنی تصویر ، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی باتیں




بالی ووڈ میں اب کول موم کا زمانہ ہے ۔ اب اداکارائیں اپنے حمل کے دوران خوبصورت تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ وہیں حمل کے بعد بھی کچھ مہینوں میں یہ سپرموم اداکارائیں خود کو فٹ کرلیتی ہیں ۔ ان دنوں ایک ایسی ہی سپرموم سرخیوں میں ہیں ۔ اس اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی بکنی تصویر شیئر کی ہے ۔ اس تصویر میں یہ اداکارہ کافی ہاٹ اور خوبصورت نظر آرہی ہے ۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔ وہیں ہر کوئی اس اداکارہ کی تعریفیں کرتا نظر آرہا ہے ۔

یہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ اپنی بولڈ شبیہ کیلئے مشہور سروین چاولا ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی بکنی والی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ لال رنگ کی بکنی پہنے سروین پول میں آرام کرتی نظر آرہی ہیں ۔

ماں بننے کے بعد اس اداکارہ نے شیئر کی بکنی تصویر ، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی باتیں

اس کے ساتھ ہی پیلے رنگ کے شیڈس اور لال کیپ میں سروین کافی کول اور ہاٹ نظر آرہی ہیں ۔ اس تصویر کو انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے سروین نے کیپشن میں لکھا کہ ہولیئر دین تھو … ۔ سوشل میڈیا پر سروین کی اس تصویر کو کافی پسند کیا جارہا ہے ۔

بتادیں کہ سروین نے 15 اپریل کو پیاری سی بیٹی کو جنم دیا تھا ۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ایوا رکھا ہے ۔ سروین نے انسٹا گرام پر بیٹی کی تصویر شیئر کی ہے ۔ انہوں نے ایوا کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروایا تھا۔ سروین کی یہ تصویریں کافی وائرل ہوئی تھیں ۔

بتادیں کہ سروین چاولا، اکشے ٹھکر کے ساتھ جولائی 2015 میں رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق سروین نے اکشے سے خفیہ طریقہ سے شادی کی تھی ۔ انہوں نے 2017 میں اپنی شادی کا راز کھولا تھا ۔ سروین چاولہ نواز الدین صدیقی کی سیکریڈ گیم میں نظر آچکی ہیں اور اب وہ اس کے سیزن 2 میں بھی نظر آنے والی ہیں ۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *