ریاض کرکٹ لیگ کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس




ریاض ( وقار نسیم وامق ) سعودی عرب میں ریاض کرکٹ لیگ کے عہدیداروں کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی گورنمنٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے عالمی معیار کے سٹیڈیم تعمیر کروائے جاہیں جہاں کھلاڑی بہتر انداز میں اپنی صلاحیتوں کو ابھار سکیں
دارلحکومت ریاض میں ریاض کرکٹ لیگ کے عہدیداروں کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں بتایا گیا کہ آر سی ایل کے پلیٹ فارم 80 کے قریب مختلف ٹیمیں شامل ہیں جن کے درمیان مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کروایا جاتا ہے اور کھلاڑی اپنی پرفارمنس کو بہتر بناتے ہیں ریاض کرکٹ لیگ کے صدر حنیف بابر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور سعودی عرب بھر میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے کھلاڑی بڑی دلجمی کے ساتھ کرکٹ ٹورنامنٹس میں شرکت کرتے ہیں ہم مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مطابق ٹریینگ کیمپ بھی مہیا کریں گے اور کم عمر کھلاڑیوں کے لئے بھی تربیتی کیمپ منعقد کیے جائیں گے حنیف بابر نے ار سی ایل کے پیٹرن انچیف جواد الخلیفہ کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ انہوں نے سٹیڈیم کے لئے زمین مہیا کی ہے اور اس پر سٹیڈیم تعمیر کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ ہم ولی عہد محمد بن سلمان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سعودی عرب کے بڑے شہروں میں سٹیڈیم تعمیر کرواہیں تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ ساتھ سعودی نوجوان بھی کرکٹ کی جانب راغب ہوں اس کے علاوہ حنیف بابر نے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او ندیم بابر اور صدر طارق جاوید کو کہا کہ وہ آر سی ایل سے میچز کا آغاز کریں تاکہ ریاض میں کرکٹ کا فروغ اچھے اور بھرپور انداز میں ہوسکے پریس کانفرنس سے عبدالکریم خان ، آصف بٹ، محمد نواز، سید ادریس اور دیگر نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم کرکٹ کو بہتر انداز کے ساتھ پیش کریں اور اس حوالے سےبار سی ایل نے اپنا ایک مقام بنایا ہے جسے وہ قائم رکھے گی اور کھلاڑیوں کو بہتر ماحول فراہم کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *