محمد بن زاید سے وزیراعظم پاکستان کا ٹیلیفون پر رابطہ




ابوظہبی ، 31 جولائی ، 2019 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نھیان کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹیلیفون کرکے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا – دونوں رہنماؤں نے گفتگو میں باہمی دلچپسی امور سے متعلق عرب امارات اور پاکستان کے درمیان اور دونوں کے عوام میں تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی ۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر بھی دونوں قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *