اردو زبان و ادب کی ترویج ہماری اولین ترجیح ہے ۔۔ راجہ علی اعجاز




ریاض ( ریزیڈنٹ ایڈیٹر ) پاکستانی ایک با صلاحیت قوم ہے جس طرح پاکستانی ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں اس طرح ادب کی ترویج و ترقی میں بھی بہت نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں خصوصاً سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اس سلسلے میں بہت فعال ہیں ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان برائے سعودی عرب راجہ علی اعجاز نے تخیل ادبی فورم کے عہدداران سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارت خانہ پاکستانی کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ علمی و ادبی سرگرمیوں کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرئے اور آئندہ بھی ہماری یہ کوشش ہو گی کہ ادب کی ترویج و ترقی میں سفارت خانہ پاکستان تمام ادبی تنظیموں کی سرپرستی کرئے اور ہر طرح کا تعاون کرئے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے اور اپنی زبان کی حفاظت کرنا ہم بخوبی جانتے ہیں دیار غیر میں رہتے ہوئے ادبی سرگرمیوں خصوصاً اردو کی ترویج و ترقی بہت بہت ضروری ہے اس سے ہماری آنے والی نسلوں کو اپنی ثقافت سے روشناش کر وایا جا سکتا ہے اور یہ خوش آئند ہے کہ ہماری کمیونٹی کے افراد اس سلسلے میں پیش پیش ہیں اور اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ اردو کی ترویج میں پیش پیش بھی ہیں ۔ تخیل ادبی فورم کے جنرل سیکرٹری یوسف علی یوسف نے سفیرِ محترم کو تخیل ادبی فورم کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی اور اردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی کے لئے آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا اس ملاقات میں تخیل ادبی فورم کے سرپرست اعلی منصور محبوب چوہدری اور صدر محمد صابر بھی موجود تھے انہوں نے سفیر پاکستان کی طرف سے اردو کے لئے پیش کردہ کاوشوں کو سراہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ سفیر پاکستان راجہ اعجاز علی اور سفارت خانہ پاکستان کی مدد سے کمیونٹی کے لئے نہایت عمدہ اور بہترین پروگرامز پیش کریں گے اور اردو کی ترقی کے لئے بہتر انداز میں اپنے کام کو جاری رکھیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *