facebook-will-be-closed-in-2018

دو ہزار اٹھاراں (2018) میں فیس بک کو بند کر دیا جائے گا




دبئی( آن لائن اخبار) ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے کہ 2018 میں فیس بک کو بند کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کو روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر مقامی صارفین کے ڈیٹا کومحفوظ کرنے کے حوالے سے قانون پر عملد درآمد نہیں کرایا گیا تو فیس بک کو 2018 تک بند کردیا جائے گا۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ روس میں انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی ٹیلی کام کمپنی کے سربراہ الیکزینڈر نے فیس بک انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مقامی صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ نہیں کر سکی تو فیس بک کو روس میں بند کر دیا جائے گا۔ جیسا کہاس سے پہلے لنکڈ ان کو کیا ہے، کمپنی کو اس حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی استشتا حاصل نہیں ہو گا کیونکہ یہ قانون سازی انتہائی ضروری ہے۔

آئی ٹی کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم یہ بات جانتے ہیں روس میں فیس بک بہت اہمیت کا حامل ہے، اور اسکے صارفین بھی لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں۔ یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے اور بھی بہت سے سوشل میڈیا ہیں۔ روسی صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو روس کے اندر محفوظ کرنے کے لیے غیر ملکی میسج سروس، سرچ انجن اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی ضرورت تھی لیکن ان سب باتوں کے باوجود 2014 میں ایک قانون پاس ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ روسی صارفین کا ڈیٹا صرف روس کے سروس پر ذخیرہ کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *