ایکسپو دوہزار بیس برطانوی عزائم کے اظہار کے لئے عالمی پلیٹ فارم مہیاکرے گی ،لائم فاکس




دبئی،  (وام) ۔۔ برطانیہ کے بین الاقوامی تجارت کے سیکرٹری لیم فاکس نے ایکسپو دوہزار بیس دبئی میں آج برطانیہ کے پویلین کی باضابطہ تعمیر کاآغاز کیا.

گراونڈ بریکنگ تقریب میں ڈاکٹر فاکس نے اعلان کیا کہ ٹوٹل برانڈ ایکٹیویشن میں عالمی حیثیت کی حامل پیکو اور برطانوی تعمیراتی فرم میک لارن تین ہزار چار سو سترہ مربع میٹر پر دو منزلہ برطانوی پویلین کی مل کر تعمیر کریں گی.

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فاکس نے کہا کہ” یورپی یونین چھوڑنے کے بعد ایک اہم اور بڑا عالمی موقع، ایکسپو دوہزار بیس دبئی برطانیہ کے ایک حقیقی آزاد تجارتی ملک بننے کا آغاز ہوگی۔”ایکسپو ہمیں مستقبل کے لئے اپنے عزائم کے اظہار کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی اور ہماری شرکت برطانوی کاروباری اداروں کو شاندار مواقع فراہم کرے گی جنہوں نے پہلے ہی اہم معاہدے حاصل کئے ہیں۔”میں خوش ہوں کہ ہمارے نامزد کردہ نئے تعمیراتی شراکت دار پیکو اور میک لارن ہماری ڈیزائن ٹیم کے ساتھ برطانیہ کی بہترین تخلیق کو عملی شکل دے رہے ہیں”.

وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون اور ایکسپو دوہزار بیس دبئی بیورو کی ڈائریکٹر جنرل ریم الھاشمی نے کہا کہ” عرب امارات اور برطانیہ کے طویل عرصہ سے دوطرفہ مفاد پر مبنی تعلقات ہیں جو تجارت سے سیاحت آرٹ ،ٹیکنالوجی اور یجوکیشن سمیت تمام شعبوںمیں شراکت داری کو فروغ دیتے ہوئے جاری رہیں گے۔دبئی ایکسپو اس شراکت داری کو وسعت دینے میں ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔ہم اس پویلین کی تعمیر شروع کرنے پر برطانیہ کو مبارکباد دیتے ہیں”.

اپر چونٹی ڈسٹرکٹ میں واقع برطانوی پویلین کو ایوارڈ یافتہ برطانوی آرٹسٹ ای ایس ڈیولن او بی ای نے ڈیزائن کیا ہے جو برطانیہ کی تجارت،سرمایہ کاری،تعلیم اور سیاحت کے شعبہ میں عالمی حیثیت کو فروغ دے گا اور مصنوعی ذہانت اور خلا کے شعبہ میں برطانیہ کی مہارت کو اجاگر کرے گا.

پیکو گروپ کے ڈائریکٹر جیسی این گی کا کہنا ہے کہ” پیکو اور میک لارن کو ایکسپو دوہزار بیس میں برطانوی پویلین کی تعمیر کے لئے منتخب کیا جانا باعث فخر ہے۔ محکمہ بین الاقوامی تجارت کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہم ایک منفرد اور پرجوش ڈھانچہ تعمیر کریں گے.

برطانوی کمپنیوں نے ایکسپو دوہزار بیس کے لئے ڈیزائن، تعمیر اور ڈلیوری سے متعلقہ ٹھیکوں میں اہم حصہ حاصل کیا ہے جیسے ہیمپشائر کے سرکو گروپ نے دبئی میٹرو کو آپریٹ اور اس کو مینٹین رکھنے کا چودہ کروڑ پاونڈ کا توسیعی ٹھیکہ حاصل کیا اسی طرح ڈرٹفورڈ کے لائینگ او روکے نے تیرہ کروڑ پونڈ مالیت کا لیڈر شپ اینڈ میڈیا پویلین اور ایکسپو دوہزار بیس دبئی کے مرکزی مقام تک رسائی کے لئے ہیمر ہیڈ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *