شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ




پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں 111 ویں مڈشپ مین اور20 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا انعقاد

رپورٹ ۔ خورشید رحمانی ۔

پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں 111 ویں مڈشپ مین اور20 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا انعقاد۔کیا گیا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پریڈ کے مہمان خصوصی سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغوفیلی تھے ۔پاکستان نیول اکیڈمی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔اس موقع پر 77 مڈشپ مین اور 98 شارٹ سروس کمیشن کیڈٹس بشمول 25 خواتین کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے۔ پاس آﺅٹ ہونے والوں میں بحرین کے 2 ، قطر کے 7 اور سعودی عرب کے 3 مڈشپ مین بھی شامل ہیں۔مڈ شپ مین طلحہ مسعود نے اعزازی شمشیر حاصل کی. کمانڈر سعودی نیول فورس وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ کا پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب پاکستان کاسب سے قریبی دوست ہےمشرق وسطیٰ اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہا ہے۔سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں تمام معاملات کا پرامن تصفیہ چاہتا ہے۔وائس ایڈمرل
فہد بن عبداللہ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو خطے میں قوت اور استحکام کا زریعہ سمجھتا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب عالمی استحکام اور علاقائی امن و امان کے لئے کوشاں ہیں ۔ کمانڈر سعودی نیول فورس نے مزیدکہا کہ پاکستان نے امن کے لئے اندرونی اور بیرونی محاز پر لاتعداد قربانیاں پیش کی ہیں۔سربراہ سعودی بحریہ نے بھی اپنی ابتدائی تربیت پاکستان نیول اکیڈمی میں حاصل کی. مہمان خصوصی نے پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *