عمران خان کی صدارت میں پاکستان ہاوسنگ اسکیم کاجائزہ اجلاس




وزیراعظم پاکستان عمران خان کی صدارت میں پاکستان ہاوسنگ اسکیم کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا اس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے اپنی کابینہ میں شریک مختلف وزراء۔مشیران اورممبران قومی اسمبلی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا اور نئے عزم وحوصلے سے ملک وقوم کی خدمت کرنے کی ہدایات دیں۔ وزیراعظم سے ملاقاتوں کا احوال پاکستان سے نمائندہ خصوصی خورشید رحمانی کی اس رپورٹ جو آن لائن اردو ڈاٹ کام کے قارئین کی نذر ہے

خصوصی رپورٹ ۔  خورشیدرحمانی

آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب ، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی جی ہاؤسنگ وزارت ہاؤسنگ شریک ہوۓ۔اجلاس میں پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعظم نے اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت دیں۔وزیراعظم نے سی ڈی اے کو اسلام آباد میں شجر کاری کی مہم مزید موثر بنانے کی ہدایت، گرین ایریاز اور جنگلات کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے

ملاقاتیں

وزیر اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں ممبر ان قومی اسمبلی شیر علی ارباب، نورین فاروق ابراہیم اور محمد اسلم بھوتانی نے وزیر اعظم چیمبر میں وزیر اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات میں ممبران میں آغا حسن بلوچ، محمد ہاشم ، محمد اختر مینگل، پروفیسر شہناز بلوچ اور ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی شامل تھے۔
ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک، ڈپٹی اسپیکر محمد قاسم خان، وزیر اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب ، معاون خصوصی ندیم افضل چن بھی ملاقات میں موجود تھے۔

خطے میں امن کا واحد راستہ بات چیت ہے۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان

وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی محمد اختر مینگل کئ سربراہی میں ملاقات کی۔ملاقات میں ممبران میں آغا حسن بلوچ، محمد ہاشم ، پروفیسر شہناز بلوچ اور ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی شامل تھے
وزیر دفاع پرویز خٹک، ڈپٹی اسپیکر محمد قاسم خان، وزیر اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب ، معاون خصوصی ندیم افضل چن بھی ملاقات میں موجودتھےگذشتہ دس ماہ میں ۔جو مشکلات سامنے آئی ہیں ان کے حل کے لیے طریقہ کار مرتب کر لیا گیا ہے تاکہ دونوں جماعتوں کے درمیان طے شدہ معاملات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔۔

اس کے بعدوزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا فروغ ہمارے مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس اہمیت کے پیش نظر وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں خصوصی ٹاسکنگ کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں ری اسٹرکچر نگ کے حوالے سے اقدامات اور کارکردگی کو سراہا۔وزیر اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس وزیر اعظم چیمبر میں ملاقاتیں کیں۔ممبر ان قومی اسمبلی میں ملک انور تاج، سیف الرحمن، پرنس محمد نواز الائ، ریاض فتیانہ، فضل محمد خان، رائے حسن نواز اور رائے محمد مرتضی اقبال نے وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم کے معاونین خصوصی نعیم الحق اور ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *