مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے تمباکو کمپنی فلپ مورس انٹرنیشنل کے ایم ڈی کی وفد کے ہمراہ ملاقات




کراچی (خورشید رحمانی  ، نمائندہ خصوصی )مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے تمباکو کمپنی فلپ مورس انٹرنیشنل کے ایم ڈی کی وفد کے ہمراہ ملاقات، وفد میں الائنس ون انٹرنیشنل کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ۔ ملاقات میں پاکستانی تمباکو کی برآمدات سمیت تمباکو کے کاشتکاروں کی بہتری کے لئے مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایم ڈی فلپ مورس جوآو مارٹنز کا کہنا تھا کہ تمباکو کے شعبے کی تجربہ کار کمپنی الائنس ون انٹرنیشنل کو پاکستان میں متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الائنس ون انٹرنیشنل پاکستانی تمباکو کے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات مہیا کرے گی جس سے ان کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود کو بتایا کہ
الائنس ون انٹرنیشنل تمباکو کی پیداوار سے برآمدات تک تمام تر معاملات میں مہارت رکھتی ہے۔ جوآو مارٹنز نے بتایا کہ پاکستانی تمباکو کی 30 ملین ڈالرز کی برآمدات کو دوسال تک 100 ملین ڈالرز تک لے جائیں گے۔
فلپ مورس نے بتایا کہ پاکستانی تمباکو کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی جس سے ملکی ذرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔ وفد کو خوش آمدید کہتے ہوے عبدالرزاق داود نے فلپ مورس انٹرنیشنل کی سرمایہ کاری کی پیش کش کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سرمایہ کاری سے پاکستانی تمباکو کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ الائنس ون انٹرنیشنل کے پاکستان آنے سے پاکستانی تمباکو کاشتکاروں کو جدید تکنیک اور تجربہ سے بھرپور فائدہ ہوگا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ الائنس ون انٹرنیشنل کے آنے سے تمباکو کی غیر قانونی خرید و فروخت کم ہوجائے گی اور برآمدات اور ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *