مہوش حیات کا کرارا جواب




مہوش حیات نے ائٹم نمبر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے جمالیاتی طور پر رقص کو فن کی سب سے بہترین شکل قرار دے دیا۔فلم’ ’باجی‘‘کے لیے مہوش حیات کا آئٹم نمبر’’گینگسٹر گڑیا‘‘ جب سے ریلیز ہوا ہے سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ کچھ صارفین مہوش حیات کو گانے میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی نقل کرنے پر کھری کھوٹی سنارہے ہیں جب کہ کچھ لوگ اس بات پر غصہ کر رہے ہیں کہ مہوش حیات آئٹم نمبر کیوں کرتی ہیں۔صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ شوبز سے وابستہ کچھ لوگ بھی ائٹم نمبر کی مخالفت میں بڑھ چڑھ کر بول رہے ہیں تاہم مہوش حیات نے آئٹم نمبر کے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے اس ڈانس نمبر پر پرفارم کرنا میری مرضی تھی۔ بطور اداکارہ اور فنکارہ یہ میری جاب ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *