جہاں بھی اچھے کام کی آفر ہو گی ضرور کروں گی : لائبہ خان




جہاں بھی اچھے کام کی آفر ہو گی ضرور کروں گی : لائبہ خان

اداکارہ و ماڈل لائبہ خان نے کراچی کے پروجیکٹ سائن کردیئے ۔ آئندہ ماہ کراچی کے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہونگی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان کا کہنا تھا کہ میرے وطن پاکستان کے سارے شہر میرے اپنے ہیں اپنے اوپر کسی ایک شہر کی مہر نہیں لگانا چاہتی جہاں سے اچھے کام کی آفر آتی ہے قبول کرتی ہوں ۔ ماڈلنگ کے ساتھ فلموں میں بھی کام کررہی ہوں جبکہ کچھ فلموں کے لئے آئٹم نمبر بھی کئے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ایک اچھے فنکار میں جو خوبیاں ہونی چاہئے ان خوبیوں کو اپنے پرفارمنس میں محسوس کرتی ہوں ۔ مجھے لگتا ہے کہ میں کسی بھی قسم کے کردار کے لئے اپنے آپ کو اس کردار میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہوں ۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی میں کئی دوستوں نے ہمیشہ سے مجھے کام کی آفرز دی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *