عجمان میں شہری ترقی میں تیزی کا رجحان




ابوظبی،  ۔۔ سپریم کونسل کے رکن اور عجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد النعیمی کی حکمت عملی اور ولی عہد شیخ عمار بن حمید النعیمی کی نگرانی میں عجمان میں حالیہ برسوں کے دوران شہری ترقی میں تیزع اور اضافہ دیکھنے میں آیا ہے .

دبئی، شارجہ اور ام القوین کے قریب ہونے کے باعث عجمان تیزی سے ایک سیاحتی مقام کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ترقیاتی کام اور نئے ہوٹلوں کا کھلنا، کاروبار میں توسیع اور نئی انڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں میں توسیع سے عجمان کی سیاحتی حیثیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے .

عجمان حکومت نے ایک بہت ہی خوشگوار تجارتی ماحول بنایا ہے اور سرمایہ کاروں کو ریئل اسٹیٹ، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے.

اس رپورٹ میں امارات نیوز ایجنسی، وام نے عجمان کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ہے.

عجمان مرینہ : ایک ارب درہم کی لاگت کا یہ منصوبہ سب کی توجہ کا مرکز ہوگا جس سے عجمان میں سیاحت، کاروبار اور مہمان نوازی شعبوں کو زبردست فروغ ملے گا۔ اس منصوبے میں رہائشی عمارات، تفریح، تجارتی ٹاورز اور ایک ہوٹل شامل ہیں.

چھ مراحل پر مشتمل یہ منصوبہ عجمان کے جی ڈی پی کو بڑھانے اور مجموعی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے حکومت کی منصوبہ بندی کے فریم ورک کےمطابق ہے.

ورثہ ڈسٹرکٹ عجمان: پچیس ملین درہم کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ عجمان میں ایک اہم سیاحتی مقام ہے.

یہ منصوبہ عجمان میوزیم کے ارد گرد تعمیر کیا جارہا ہے۔ منصوبے کا بنیادی مقصد عجمان کے عرب ورثہ کو برقرار رکھ کر نمایاں کرنا اور فروغ دینا ہے جس سے اقتصادی ترقی اور سیاحت کو فروغ ملے گا.

اس تاریخی علاقے کے ارد گرد درخت اور سبزہ لگایا جائے گا جو سیاحوں کو ایک مخصوص ثقافتی تجربے کے ساتھ ماضی میں لے کر جائیں گے.

5,300 مربع میٹر پر پھیلے اس منصوبے کو مقامی اور بین الاقوامی تقریبات کیلئے بھی تیار کیا جارہا ہے.

عجمان کی تاریخ کو اجاگر کرنے کے ساتھ ورثہ ڈسٹرکٹ سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لئے بھی متعدد مواقع پیش کرتا ہے.

گرینڈ مال کمپلیکس: 800 ملین درہم کی سرمایہ کاری کے ساتھ عجمان ریئل اسٹیٹ انسٹیٹیوشن کی طرف سے شروع کئے گئے گرینڈ مال کمپلیکس پر کام تیزی سے جاری ہے.

منصوبے میں 409 اپارٹمنٹس، 163 کمرشل دفاتر اور 90 دکانوں کے ساتھ ساتھ ایک ہسپتال، ریستوران اور ملٹی لیول فلم تھیٹر شامل ہیں.

شاہراہیں اور پل : اجمان میونسپلٹی اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نے سڑکوں اور پلوں کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں جن میں رشیدیا انٹرسیکشن کی 150 ملین درہم سے تعمیر نو بھی شامل ہے.

نئے منصوبوں میں 143 ملین درہم کی لاگت سے شیخ راشد بن سعید اسٹریٹ اور عجمان ۔ مرینا شاہراہ کی تعمیر شامل ہے.

اسکے علاوہ عجمان میں حفظان صحت، نکاسی آب اور سیوج ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت دیگر اہم شعبوں میں متعدد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں .

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *