سات سال کی عمر میں صوفیانہ کلام گانے لگی تھی: صنم ماروی




لاہور (شوبزڈیسک) معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ انہوں نے 7سال کی عمر سے ہی صوفی کلام شروع کردیا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرا تعلق حیدر آباد سے ہے ،لاہور منتقل ہونے سے بہت آسانی ہوگئی ہے ۔ یہاں میری خالہ اور عزیزو اقارب بھی ہیں، میں نے صوفیانہ کلام سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، میرے والد بچوں کوصوفیانہ کلام سکھاتے تھے ، عابدہ پروین اور میرے ابوکے استاد ایک ہی ہیں، بچپن سے ہی انہیں ریاض کرتے دیکھ کر مجھے صوفیانہ کلام گانے کا شوق پیدا ہوگیا۔صوفیانہ کلام کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو کلاسیکی موسیقی میں بھی مہارت ہو، میں نے کلاسیکی موسیقی استادفتح علی خان گوالیار سے سیکھی جبکہ ٹھمری کا سٹائل استاد مجید خان لکھنو والے سے سیکھا ہے ابھی تک سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان میں جتنے بھی گلوگار ہیں سب ٹیلنٹڈ ہیں، میں ان سب سے سیکھ رہی ہوں۔ عابدہ پروین سے بہت متاثر ہوں۔سٹیج اور سٹوڈیو کی پرفارمنس میں بہت فرق ہوتا ہے ۔ گائیکی کے علاوہ مجھے گھر اور بچوں کو وقت دینا بہت اچھا لگتا ہے ، میں روزانہ ریاض کرتی ہوں کیونکہ استاد نے کہا تھا کہ آپ ایک دن ریاض چھوڑوگے تو یہ آپ کوآٹھ دن چھوڑ دیگا، ریاض چھوڑنے سے گلا خراب ہوجاتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *