پیانو بجانے کی ماہر 108 سالہ خاتون کی انٹرنیٹ پر دھوم




وارسا (نیٹ نیوز) شوق کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی جسے پولینڈ میں 108 سالہ خاتون نے اپنے عمل سے ثابت کردیا، پیانو بجانے کی ماہر 108 سالہ پولش خاتون اس وقت انٹرنیٹ پر بھی مقبول ہو گئی ہیں، وانڈا زرزیکا نامی خاتون روزانہ باقاعدگی کے ساتھ کچھ دیر پیانو بجا کر اپنا دل بہلاتی ہیں، وہ بچپن ہی سے پیانو بجانے کی شوقین تھیں تاہم جنگ عظیم دوم کے وقت 5 سال کے لیے وانڈا زرزیکا کو اپنا شوق ترک کرنا پڑا، تاہم انہوں نے پھر اپنی عادت کو جاری رکھا، 80 برس کی عمر میں ہاتھوں میں فریکچر کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کہا وہ اب کبھی پیانو نہیں بجا سکیں گی تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور آج بھی روزانہ کی بنیاد پر پیانو بجاتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *