کھیلو اور جیتو انٹرٹینمنٹ شو نے سعودی عرب میں دھوم مچا دی




ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے مقبول ترین “جیتو پاکستان” شو کی طرز پر سعودی عرب میں وی آئی پی پروڈکشنز کے زیراہتمام “کھیلو اور جیتو” شو نے سعودی عرب میں دھوم مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے شروع ہونیوالا “کھیلو اور جیتو” سعودی عرب میں پاکستانی اور ایشین کمیونٹی کا مقبول ترین شو بن چکا ہے اور عیدالفطر کے موقع پر اپنی پہلی کامیاب سنچری مکمل کرنے والا ھے۔
نمائندہ آن لائن اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وی آئی پی ایونٹز کے ڈائریکٹر اور “کھیلو اور جیتو” شو کے مقبول میزبان عمیر شیخ نے کہا کہ یہ سعودی عرب میں اپنی طرز کا اولین شو ہے جسے عوام میں بھرپور مقبولیت حاصل ہے، پاکستانی میڈیا پر اس طرز کے شو پیش کئے جاتے ہیں لیکن ہمارا “کھیلو اور جیتو” شو اس حوالے سے منفرد ہے کہ ہم مختلف مقامات پر براہ راست لائیو شو پیش کرتے ہیں اور ایک سال کے قلیل عرصے میں ہم ایک سو کے قریب براہ راست پروگرام پیش کر چکے ہیں، کھیلو اور جیتو کا دائرہ کار سعودی دارالحکومت ریاض کے علاوہ جدہ، الخبر، دمام اور الجبیل تک پھیل چکا ہے، عمیر شیخ نے ارادہ ظاہر کیا کہ بہت جلد وہ اپنے شو کو دیگر ممالک خاص طور پر متحدہ عرب امارات اور پاکستانی میڈیا پر پیش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
عمیر شیخ نے “کھیلو اور جیتو” پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں بچوں، بڑوں، خواتین و حضرات اور تمام عمر کے افراد کے لئے تفریح، کھیلنے اور جیتنے کے مواقع ملتے ہیں اور ہمارے شو میں شرکت کرنے والے کم و بیش تمام افراد انعامات جیت کر جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ “کھیلو اور جیتو” کی تمام تر کامیابی کا سہرا ان کی ٹیم کی انتھک محنت کی بدولت ہے جس میں عادل شیخ، ذیشان جاوید اور دیگر نمایاں ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انعامات مہیا کرنے والی کمپنیوں اور آرگنائزیشنز کا تعاون، ہمارے کرم فرماؤں اور شو میں شرکت کرنے والے تمام افراد کی حوصلہ  افزائی کی بدولت ہے، عمیر شیخ نے اپنے ہزاروں مداحوں اور میڈیا کے افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جو شو میں گاہے بگاہے شریک ہوکر اور سوشل میڈیا پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں مقیم دو اعشاریہ پانچ ملین پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ ایشین کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد آباد ہے علاوہ ازیں سعودی کمیونٹی کے افراد بھی “کھیلو اور جیتو” شو میں بھرپور شرکت کرتے ہیں، وی آئی پی پروڈکشنز کی بنیاد 2006 میں رکھی گئی اور یہ ادارہ گزشہ 13 برس میں بےشمار کامیاب تقریبات منعقد کرکے اپنی ایک مضبوط شناخت بنا چکا ہے جبکہ گزشتہ برس وی آئی پی پروڈکشنز کی جانب سے “کھیلو اور جیتو” پروگرام سعودی عرب میں ایک بہترین برانڈ پروگرام بن چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *