بھارت ،عرب امارات سے ترسیلات وصول کرنے میں سرفہرست




متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی رواں ہفتے جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق دوہزار اٹھارہ میں متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ ترسیلات زر بھارت بجھوائی گئیں.

ابوظہبی کے روزنامہ دی نیشنل میں مرکزی بینک کی رپورٹ پر شائع ایک تجزیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے باہر جانے والی ایک سو انہتر ارب بیس کروڑ درہم کی کل ترسیلات میں سے اڑتیس عشاریہ ایک فیصد بھارت بھیجی گئیں.

مرکزی بینک کی ر پورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے لکھا ہے کہ یہ عرب امارات میں کام کرنے والے بھارتی تارکین کی تعداد کے اہم تناسب اور درہم کے مقابلے میں بھارتی روپیہ کی قدر میں کمی کے باعث ہے۔ بھارت کے بعد ترسیلات کے حوالے سے پاکستان نوعشاریہ پانچ فیصد، فلپائن سات عشاریہ دو فیصد، مصرپانچ عشاریہ تین فیصد، یو ایس اے تین عشاریہ نو فیصداور یوکے تین عشاریہ سات فیصد کے ساتھ چھٹے نمبر پرہے.

دی نیشنل کے مطابق دوہزار اٹھارہ میں کل ترسیلات دوہزار سترہ کی ترسیلات ایک سو چونسٹھ ارب چالیس کروڑ درہم سے چار ارب اسی کروڑ درہم یا تین فیصد زائد رہیں۔ ایکسچینج ہاوسز سے بھیجی گئی ترسیلات چھ فیصد اضافے کے ساتھ دوہزار سترہ کی ایک سو اکیس ارب ساٹھ کروڑ درہم کے مقابلے میں گزشتہ سال ایک سو اٹھائیس ارب نوے کروڑ درہم رہیں، جبکہ بینکوں کے ذریعے بھیجی گئی ترسیلات پانچ عشاریہ چھ فیصد کمی کے ساتھ بیالیس ارب ستر کروڑ درہم سے چالیس ارب تیس کروڑ درہم ہوگئیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *