اگلے میچ شائقین اچھے کھیل کا مظاھرہ دیکھیں گے، سرفراز احمد




کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ماضی میں جو ہوا اس کو بھول جائیں، یقین ہے کہ اگلے میچ شائقین اچھے کھیل کا مظاہرہ دیکھیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازا حمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ایک سخت ٹیم ہے، لیکن ہم نے حال ہی میں ان سے ایک سیریز کھیلی ہے لہذا ہم سب کو اپنی بھرپور صلاحیت پر کھیلنے کی ضرورت ہے اور جیت کے ساتھ واپسی کرنا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا فارمیٹ اچھا ہے اور ہر ٹیم کے پاس کم بیک کرنے کا موقع ہے۔ میں لڑکوں کو یہی کہوں گا کہ ماضی میں کیا ہوا، اس کو بھول جائیں، وہ میچ ختم ہوگیا ہے، ہمیں ایک ہو کر آگے بڑھنا ہوگا، جو ہم اس سے بہتر کر سکتے ہیں، وہ کرنا ہوگا، مجھے یقین ہے کہ آپ اگلے میچ میں ہماری طرف سے اچھے کھیل کا مظاھرہ دیکھیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ کے لئے لکھے گئے کالم میں قومی کپتان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے پرستار ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست سے مایوس ہوئے ہوں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *