وزیراعظم عمران خان کی مکہ مکرمہ آمد، عمرہ ادا کیا




ریاض (وقار نسیم وامق) وزیراعظم پاکستان عمران خان مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے، جدہ ائیرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال گورنر مکہ شہزادہ خالد بن فیصل بن عبد العزیز آل سعود نے کیا، بعدازاں وزیراعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے اور عمرہ ادا کیا، وزیر اعظم نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کی دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *