وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے




ریاض (وقار نسیم وامق) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے.
وزیراعظم روضہ رسول پر حاضری اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کرنے کے بعد جدہ کیلئے روانہ ہوجائیں گے.
وزیر اعظم مکہ مکرمہ میں14 ویں اسلامی سربراھی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے. اجلاس 31 مئی کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔
اس سال اسلامی سربراہی کانفرنس کے اجلاس کا مرکزی خیال، “مکہ المکرمہ اجلاس: مستقبل کی جانب ھم قدم” ہے. یہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر یکساں موقف اپنانے کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *