پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے ملاقات




ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے ملاقات

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا

پاکستان اور ترکی کے تعلقات کثیر الجہتی ہیں کیونکہ یہ حکومت سے حکومت، عوام سے عوام اور دل سے دل تک ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی

دونوں ممالک نے مشکل وقت میں کھل کر ایک دوسرے کا ساتھ دیا مخدوم شاہ محمود قریشی

پلوامہ واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکی نے کھل کر پاکستان کے موقف کی حمایت کی

بہت سے بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے پاکستان اور ترکی کے نقظہ ء نظر اور سوچ میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

2005 کا زلزلہ ہو یا 2010 کا سیلاب، ترکی ہمیشہ بھائیوں کی طرح پاکستان کی معاونت کو پہنچا مخدوم شاہ محمود قریشی

15 جولائی 2016 کو ترکی پر آمریت کے ناکام حملے بعد پاکستان نے سب سے پہلے ترکی کی حکومت اور صدر رجیب طیب اردگان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ترک وزیر خارجہ

13 دسمبر 2018 کو پاکستان کی سپریم کورٹ کا گولن کی تنظیم کو دہشت گرد قرار دینا قابل تحسین ہے ترک وزیر خارجہ

فریقین نے پاکستان اور ترکی دوطرفہ تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *