پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی، ملائشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ سے ملاقات




ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی، ملائشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ سے ملاقات _

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے باہمی تعلقات بہت گہرے اور مضبوط ہیں، ملائشیا کے صدر ڈاکٹر مہاتیر محمد کے حالیہ دورہ ء پاکستان کے نقوش ابھی تک ہمارے ذہنوں میں ترو تازہ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی طرف سے حالیہ دوروں کے نتیجے میں یہ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے، ملائشیا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات حوصلہ افزا ہیں جنہیں ہم مزید آگے لے جانا چاہتے ہیں، پاکستان اور ملائشیا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے مزید فعال بنایا جائے، دونوں ممالک کے درمیان بزنس فورم بھی موجود ہے جن کے ذریعے ہم دوطرفہ تجارت کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت، دوستانہ کاروباری پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، ملائشیشین کمپنیاں ،ریئل اسٹیٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی،ہوا بازی اور حلال فوڈ سمیت کثیر الجہتی شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے فاہدہ اٹھا سکتے ہیں، ملائیشیا کی رئیل اسٹیٹ سے وابستہ بڑی کمپنیاں وزیر اعظم عمران خان کے” پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر ” کے منصوبے میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔

ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے ان دو طرفہ، اعلی سطحی دوروں کے تسلسل پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا، دونوں ممالک کا بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیاگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *