فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے افطار ڈنر




کویت (محمد عرفان شفیق سے) فرینڈ ویلفیر ٹرسٹ ایک فلاحی ادارہ ہے جو راولپنڈی اسلام آباد میں غریب اور ضرورت افراد کی خدمت کررہا ہے۔فرینڈز ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزازمیں سفارتخانہ پاکستان کے قائداعظم آڈیٹوریم میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں سفیر پاکستان غلا م دستگیر، مقامی سماجی ، کاروباری شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد میں شرکت کی اور ٹرسٹ کے کئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کی نظامت معروف مدرس سہیل یوسف نے کی۔
تقریب میں ڈاکٹر ظفر شیخ نے فرینڈز ہسپتال کی سالانہ رپورٹ سال 2018 پیش کی، اسکے بعدانہوں نے حاضرین کو فرینڈز ہسپتال کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، تقریب سے ڈاکٹر سعید اور محمد شفیع خاں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں حافظ عبدالغفور نے امت مسلمہ، کشمیر کے مسلمانوں اورملک کویت و پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *