متحدہ عرب امارات میں مسابقت حکومتی کام کا لازمی حصہ ہے: محمد بن راشد




دبئی، 27 مئی، 019 (وام) ۔۔ نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے متحدہ عرب امارات میں تمام وفاقی اور مقامی حکومتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اگلے دس سال میں دنیا بھر میں ایک ہزار مسابقتی اشاریوں میں دس سرفہرست ملکوں کی صف میں آنے کی کوشش کریں .

انھوں نے ان خیالات کا اظہار وفاقی مسابقت اور اعدادوشمار اتھارٹی (ایف سی ایس اے) کے اجلاس میں شرکت کے دوران کیا جس میں ادارے کی گزشتہ دس سال کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا.

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی خلیفہ بن زاید کو متحدہ عرب امارات کی مسابقت کی دسویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے تعلیم، صحت، معیشت، جدت، سلامتی اور تحفظ کے سب سے اہم اعشاریوں میں اعلی ترین پوزیشن حاصل کی ہے.

شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ انھوں نے ایک پرعزم اور چھوٹی سی ٹیم کے ساتھ کام شروع کیا۔ آج ملک بھر میں مسابقت حکومتی کاموں کے نظام کا لازمی حصہ بن گئی ہے.

انھوں نے کہا وہ مستقبل کی ایک دہائی کو مسابقتی جدت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ہم نے گزشتہ 10 سال کے دوران جو حاصل کیا ہے اس پر آگے کی بنیاد رکھتے ہیں۔ آج متحدہ عرب امارات 300 سے زائد اشاریوں میں اعلی ترین پوزیشن پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگلے 10 سال میں متحدہ عرب امارات ایک ہزار سے زائد معاملات میں سب سے اوپر کے دس ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگا.

شیخ محمد بن راشد کو وفاقی مسابقت اور اعداد و شمار اتھارٹی کی گزشتہ 10 سال کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔ ایف سی ایس اے کی ٹیم نے مسابقت، اعداد و شمار اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے شعبوں میں اسٹریٹجک اقدامات کا جائزہ بھی پیش کیا.

وفاقی مسابقت اور اعداد و شمار کی اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کا اجلاس کابینہ امور اورمستقبل کے وزیر محمد بن عبداللہ القرقاوی کی صدارت میں ہوا.

القرقاوی نے ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ شیخ محمد بن راشد کی ہدایات کے مطابق کام کریں اور عالمی مسابقتی اشاریوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے منصوبے کا آغاز کرے ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عالمی مسابقتی رپورٹوں اور اشاریوں سے متعلق کام کے مختلف پہلوؤں میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا.

 

ترجمہ: ریاض خان .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *