عید الفطر پر اضافی رش کے پیش نظر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان




عید الفطر پر اضافی رش کے پیش نظر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر اضافی رش کے پیش نظر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے 2 جون صبح 10 بجکر 45 منٹ پر پشاور کے لیے روانہ ہوگی اور دوسری ٹرین 2 جون کو کوئٹہ سے دن ساڑھے 11 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور روانہ ہوگی اور چوتھی ٹرین 8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ روانہ ہو گی جب کہ پانچویں ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام 6 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔ترجمان ریلوے کے مطابق عیداسپیشل ٹرینوں کی بکنگ 29 مئی سے شروع ہوجائے گی، ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جاسکیں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *